پیرس ……..رضا چوہدری……… فرانس میں ہونے والے علاقائی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 13 میں سے چھ علاقوں میں نیشنل فرنٹ کی کامیابی پر فرانس کے وزیر اعظم مینوئل والس نے دوسرے راؤنڈ میں نیشنل فرنٹ کا راستہ روکنے کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنے کیلئے اجلاس طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ فرانس کےتیرہ ریجن میں سے چھ میں نیشنل فرنٹ میرین لی پن کی جماعت نے پہلے راؤنڈ میں اکثریت حاصل کی جبکہ حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی کو تین ریجن میں اور سابق صدرنکولاسرکوزی کی جماعت کو اتنے ہی علاقوں میں اکثریت حاصل ہوئی ۔اب آئندہ اتوارکو دوسرے راؤنڈ میں پہلی دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کے درمیاں مقابلہ ہونا ہے،جس میں جو اکثریت حاصل کرکے گا وہ کامیاب ہوگا۔لہذا وزیر اعظم مینوئل والس نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ سمجھوتہ کر کے نیشنل فرنٹ کا راستہ روکنے کیلئے ان کو دعوت دے دی ہے۔فرانس صدارتی انتخابات 2002 میں نیشنل فرنٹ کی صدارتی امیدوار میرین لی پن نے پہلے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرلی تھی،تاہم اس وقت بھی لی پن کا راستہ روکنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے اتحاد کر لیا تھا جس کی بدولت یاک شیراک کو 87فیصد ووٹ ملے تھے اور وہ کامیاب ہو گئے تھے۔