پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) فرانس میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے تقریبات کا سلسلہ جاری ۔ فرانس کی ممتاز کاروباری اور سیاسی شخصیت سیکریٹری فنانس مسلم لیگ ق فرانس راجہ مظہر ذمہ واریہ ڈائریکٹر ہمالیہ ریسٹورنٹ پیرس اور راجہ راحیل ذمہ واریہ کی طرف سے ہمالیہ ریسٹورنٹ پر یوم دفاع کی تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری برادران کے دست راست مسلم لیگ ق گجرات کے راہنما چوہدری اعجاز احمد رنیاں تھے۔
چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے اپنے خطاب میں مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام اور آزادی کی ضمانت ہماری مسلح افواج ہیں۔ ستمبر 1965 میں پاک فوج کے جوانوں نے قربانیوں کی لازوال داستانیں رقم کیں۔ میزبان راجہ مظہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہی قومیں دنیا میں سربلند ہوتی ہیں جو اپنے شہیدوں اور ہیروشیما کو یاد رکھتی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔
آج ہماری فوج پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کررہی ہے اور دشمن خواہ اندرون ملک ہے یا بیرون ملک اسکے دانت کھٹے کررہی ہے۔ پاکستان کیلئے ہمارا تن من دھن قربان ہے۔ مسلم لیگ ق فرانس کے صدر منیر احمد وڑائچ نے کہا کہ مسلم لیک ق اپنے مسلح اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مسلح افواج ہمارے لئے باعث فخر ہیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے ضامن ہیں۔
قاری فاروق احمد فاروقی نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائے خیر کرائی۔ اس تقریب میں راجہ راحیل ، قاری فاروق احمد فاروقی۔ چوہدری آصف ٹوپہ ، چوہدری اکرم وسن۔ چوہدری سجاد ڈوگہ۔ چوہدری جاوید سدوال۔ چوہدری شمریز ، میاں ناظم ، چوہدری اشفاق رنیاں۔ چوہدری اشتیاق چوہان اور دوست احباب نے بھرپور شرکت کی۔راجہ برادرز نے مہمانوں کے لئے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا۔