counter easy hit

فرانس کے شمال مغربی ساحلی ایک گاؤں سینٹ پیئرے لاکو میں 6 سالہ کیون جینے نے باپ مورس کو بچا لیا

Kevin

Kevin

پیرس (اے کے راؤ سے) واقعہ کے مطابق فرانس کے شمال مغربی ساحلی علاقے Bretagne کے مشرقی گاؤں سینٹ پیئرے لا کو کی ایک سڑک پر ایک کسان ژان فرانسوا پنوٹ نے رات میں ایک بچے کو پاجامے میں سائکل چلاتے ہوئے دیکھا تھا۔ شدید بارش اور ہوا کے جھکڑ میں ایک بچے کا اس طرح باہر ہونا تشویش کا باعث تھا۔ ایسے حالات میں فرانس کا قانون مداخلت کا کہتا ہے ۔ ژان فرانسوا پنوٹ کے سوال پر بچے جسکا نام کیون جینے تھا نے بتایا کہ میرا باپ مر رہا ہے اور میں اپنی ماں کو ڈھونڈنے جا رہا ہے۔

اس کی ماں کہیں کام کررہی تھی مسٹر پنوٹ نے کہا کہ میں نے فوراً اس کی ذمہ داری لے لی میں نے اپنی لائٹ سے دوسری جانے ولی گاڑی کو رکنے کا کہا اور وہ فوراً رک گئی اور گاڑی میں موجود شخص نے ہم دونوں کی مدد کی۔‘پولیس اور ایمرجنسی سروسز نے بچے کیون جینے کی فراہم کردہ معلومات پر اس کے والد مورس کی جگہ کا پتہ چلایا اور وہاں پہنچی۔

انھوں نے دیکھا کہ کیون کا باپ مورس ابھی زندہ تھا اور دل کے شدید اٹیک میں تھا انھوں نے ان کی جان بچائی۔ اب وہ ہسپتال میں صحت یاب ہو رہا ہے۔

اس سارے واقع کے چشم دیدہ گواہ اور مورس کو نئی زندگی دینے میں اہم کردار ادا کرنے والے مسٹر پینوٹ کیون جینے کی ہمت کی بھت داد دی انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ’بچے کو فون کرنے یا کچھ اور کرنے کی نہ سوجھی۔ اسے بس یہ سمجھ آیا کہ وہ اپنی سائکل اٹھائے اور اپنی ماں کو تلاش کرکے لائے۔ موسم کی خرابی رات کا اندھیرا 3 کلومیٹر کی مسافت سے ایک 6 سالہ بچے کا نبر آزما ہونا نے کیون جینے کو فرانس کا بہت بہادر اور واضح سوجھ بوجھ والا لڑکا بنا دیا۔