پیرس (صاحبزادہ عتیق سے ) پانچواں سالانہ والی بال ٹورنامنٹ پیرس کے نواحی علاقے سارسل میں شروع ہوچکا ہے۔جس میں یورپ بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ایسوسی ایشن کے صدر نوید اقبال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق اور ممبران نے کیا۔ یورپ بھر سے بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔ فائینل میچ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غالب اقبال اور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ فرانسوا پوپینی ہوں گے۔
یورپ بھر سے والی بال کی ٹیمیں اور مہمان پیرس پہنچ چکے ہیں۔ تین روزہ اس ٹورنامنٹ میں ہزاروں شائقین کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ کھلاڑیوں اور شائقین کا شوق دیدنی ہوتا ہے ۔ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے پیرس کے گرد و نواح اور دور دراز کے شہروں سے بھی شائقین سارسل پہنچتے ہیں۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست چوہدری نواز آف مورگاہ ، صدر چوہدری نوید اقبال آف پکھووال ، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق سندھو اور دیگر عہدیداران کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ فرانس میں والی بال کے کھیل کے فروغ کیلئے وسائل مہیا کریں اور اپنی کمیونٹی کو تفریح مہیا کریں۔