پیرس (زاہد مصطفی اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طرف سے پاکستانی کیمونٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں سفارت خانہ پیرس کے عملہ سمیت پیری فیت کے مئیر نے بھی شرکت کی۔
تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے پیرس کے نواحی شہر پیری فیت میں ایک بڑے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں پاکستانی کیمونٹی کے تمام سیاسی سماجی مذہبی اور فلاحی تنظمیوں نے شرکت کی۔
پیری فیت کے مئیر نے افطار ڈنر سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کیمونٹی ہمارے لئے محترم ہے اور اس برکت والے مہینہ میں افطار ڈنر میں آپ کے ساتھ ہوں ۔میں پاکستانی کیمونٹی کے ساتھ ہوں۔میرے حلقے پیری فیت میں مقیم پاکستانی فرانس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے صدر چوہدری ریاض پاپا۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم اور آرگنائزر شمروز الہی گھمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے دئیے گئے افطار ڈنر میں آنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
تمام مہمان ہمارے محترم ہیں ۔برکتو ں اور رحمتوں کے اس مہینہ میں جتنی بھی عبادات کی جائیں کم ہیں ۔اللہ تعالی ہمارے ملک اور ہم پر رحم کرے۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف بھی وطن عزیز کی ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔
دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی نظریں بھی میاں نواز شریف پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں ترقی ہو گی اور غیر ملکوں کی بجائے ہمیں وطن عزیز میں نوکریاں ملیں گی۔ ملک خوشحال ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔