پیرس (اے کے راؤ سے) فرانس کے وزیر داخلہ برنارد کازنیؤ Bernard Cazeneuve نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جمعرات کی صبح فرنچ پولیس نے انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے تحت ایک مشتبہہ شدت پسند کو گرفتار کیا ہے جو حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔
برنارڈ کزینیؤ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی ہم یہ نہیں بتا سکتے کہ اس کا تعلق پیرس یا برسل حملوں سے ہے کہ نہیں۔ جس مشتبہہ شدت پسند کو گرفتار کیا گيا ہے وہ فرنچ نیشنل ہے اور حملے کے اپنے منصوبے میں وہ کافی آگے تک تیاری کر چکا تھا۔