فرانس (اشفاق چودھری) بینظیر بھٹو کی آٹھویں برسی کے موقع پر سیاسی جماعت کی جانب سےپیرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز فیشن ڈیزانر نینا خان نے آٹھ برس گزرجانے کے باوجود بینظیر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ‘ انصاف اور انتظام کے شعبہ منافقوں ‘ مفاد پرستوں ‘ بزدلوں ‘ زرپرستوں ‘ موقع پرستوں اور خود پرستوں کے ہاتھوں یرغمال رہینگے اس وقت تک ملک میں امن ‘ انصاف ‘ عدل ‘ مساوات اور خوشحالی و ترقی کا تصور بھی محال ہے اورجب تک لٹیروں ‘ قاتلوں ‘ مفاد پرستوں اور عوام دشمنوں کو منتخب کرنے کی روایت دہرائی جاتی رہے گی اقتدار ‘ انتظام اور انصاف کے شعبوں کی غلاظت میں اور اضافہ ہوتا رہے گا ۔
نینا خان نے مزید کہا کہ جب عدالت کے مطلوب و اشتہاری ٹی وی چینل پر قوم کے سامنے مگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھ سے اوجھل اور گرفتاری سے محفوظ رہیں گے اور جرائم پیشہ عناصر اسمبلی میں قوم کے تقدیر پر سیاہی ملتے رہیں گے ممکن نہیں ہے کہ بینظیر کے قاتل گرفتار ہوسکیں کیونکہ عوام بینظیر کے قاتلوں سے واقف ہونے کے باوجود انہی کی سنیں گے اور انہیں ہی چنیں گے تو پھربینظیر کی روح کو کس طرح انصاف ملے گا اور اس کے قاتل کیسے گرفتار ہوں گے یقینن بینظیر بھٹو خواتین کیلیے اک رول ماڈل تھیں .