فرانس میں پارلیمانی انتخابات کےدوسرےمرحلے کےلیے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔فرانس بھر میں آج پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کاسلسلہ جاری ہے۔
چار کروڑ 70لاکھ ووٹرز اسمبلی کی 577نشستوں پر امیدواروں کا چناؤ کریں گے۔ رائے شماری کے مطابق ایوان زیریں میں صدر ایمانویل میکرون کی جماعت کو واضح برتری ملنے کا امکان ہے۔ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر کی جماعت کو برتری ملی تھی جبکہ دائیں بازو کی ری پبلیکن پارٹی دوسرے نمبر پر اور میرین لی پین کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔