فرانس کے شہر کلیشی میں جگہ کی کمی کے باعث مسلمان سڑک پر نماز پڑھنے پر مجبور ہیں، شہر کے میئر کا کہنا ہے کہ اتنے فنڈز نہیں کہ مسلمانوں کو عبادت کے لیے متبادل جگہ فراہم کرسکیں۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق مقامی حکام اور کنزو ویٹو پارٹی کے کچھ رہنما سڑکوں پر نماز پڑھنے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، جن کا موقف ہے کہ سڑک پر نماز پڑھنا فرانسیسی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری جانب مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے کوئی متبادل جگہ نہیں، جس کی وجہ سے ہم سڑک پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ ادھر میئر کلیشی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس فنڈز کی کمی ہے، جس کی وجہ سے عبادت کے لیے متبادل جگہ فراہم نہیں کرسکتے۔