counter easy hit

فرانس میں بھی ستائیس رمضان کو لیلتہ القدر کی رات کو ڈھونڈنے کے لئے رات بھر عبادات جاری رہیں

Worship

Worship

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) سعودی عرب اور دوسرے ممالک کی طرح فرانس میں بھی ستائیس رمضان کو لیلتہ القدر کی رات کو ڈھونڈنے کے لئے رات بھر عبادات جاری رہیں۔

پاکستانیوں، الجزائر، تیونس، ماروک اور ترکش مساجد میں رات بھر نماز تروایح کے بعد عبادات کی گئیں۔ مسلمانوں نے نماز تسبیح بھی ادا کی گئی اور نوافل ادا کئے گئے۔

جبکہ انجمن فلاح دارین۔ مسجد قباء ویلئیر لا بل۔ مسجد پیری فیت۔مسجد دی پیرس اور ادارہ منہا ج القرآن فرانس میں بھی عبادات کے لئے خصوصی نشستیں ہوئیں۔ مسلمانوں نے اللہ کے حضور گڑ گڑا کے اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔