پیرس (میاں عرفان صدیق) میں اپنے سب دوستوں ساتھیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے بذریعہ سوشل میڈیا الیکڑانک میڈیا پرنٹ میڈیا مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغام بھیجے انشاء اللہ سب دوستوں ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلوں گا ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدرمسلم لیگ ق فرانس چوہدری منیر احمد وڑائچ آف بھاگووال کلاں نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام دوستوں ساتھیوں پارٹی ورکروں کارکنوں کا بے حد مشکورممنون ہوں جنہوں نے بذریعہ سوشل میڈیا الیکڑانک میڈیا پرنٹ میڈیا میرے صدر بننے پر مجھے مبارکباد کے پیغامات بھجوائے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ق فرانس میں متحد اورمنظم ہے انشاءاللہ مسلم لیگ ق کو فرانس میں بھرپور منظم کیا جائے گا۔
میرے لئے تمام سابقہ اورموجودہ عہدےداران ممبران کارکنان ورکرز قابل احترام ہیں سب کو ساتھ لے کر چلوں گا گروپ بندی پر یقین نہیں رکھتا میرے نزدیک پارٹی کے مفادات سب سے زیادہ عزیز ہیں 20سال سے فرانس میں پارٹی کے لئے خدمات سرانجام دے رہا ہوں۔
جبکہ ہمارے خاندان نے ساری زندگی چوہدری برادران کے ساتھ گزاردی اور انشاء اللہ ہماری آنے والی نسلیں بھی چوہدری برادران کے ساتھ وفا کا رشتہ قائم رکھیں گے مسلم لیگ ق فرانس کے لئے اپنی تمام تر خدمات انجام دوں گا میراپارٹی ورک ہی میری کارکردگی دکھائے گا۔