پیرس: فائنل میں فاتح امریکی کھلاڑی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد سربیا کے فلپ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی
فرانس میں پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل امریکا کے جیک سوک نے نام کر لیا ہے۔ انہوں نےسربیا کے فلپ کو شکست دی۔ پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں امریکا کے جیک سوک اور سربیا کے فلپ مد مقابل ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ امریکی کھلاڑی کو دلچسپ کھیل کے بعد پہلے سیٹ میں سات پانچ سے شکست ہوئی ۔ جیک سوک نے ہمت نہ ہاری اور زبردست کم بیک کر کے اگلا سیٹ چھ چار سے جیت لیا۔ تیسرے سیٹ میں بھی انہوں نے با آسانی چھ ایک سے فتح سمیٹ کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔