پیرس …..فرانس میں ہزاروں افراد نے ملک میں ایمرجنسی کی مدت میں توسیع کے حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج کیا ۔
فرانس کے شہر پیرس میں 13 نومبر کو دہشتگرد حملوں کے بعد صدر فرانسوا اولاند نے ایمرجنسی لگادی تھی، جس کی مدت میں3 ماہ تک توسیع کردی گئی ہے اور اب حکومت نے ایمرجنسی کی مدت میں مزید توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے خلاف پیرس میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ۔بارش اور سردی کے باوجود مظاہرین نے شہر کی سڑکوں پر مار چ کیا،جن کا کہناتھا کہ دہشت گردی کے خطرے کو جواز بنا کر ملک میں ایمرجنسی لگانا درست اقدام نہیں۔یمرجنسی کی مدت میں توسیع کا بل 3 فروری کو کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد یہ بل پارلیمنٹ بھیجا جائے گا۔