پیرس……..فرانسیسی حکومت نے نامور امریکی اداکار مائیکل کیٹن کو ان کی فنی صلاحیتوں کے اعتراف میں فن وادب کے شعبے میں اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا ہے۔
آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مائیکل کیٹن کو تمغہ دینے کی تقریب پیرس میں ہوئی جس میں فرانسیسی وزیر ثقافت ومواصلات فلوہر پیلیرین نے مائیکل کیٹن کوآرڈر آف آرٹس اینڈ لٹریچر کا تمغہ دیا۔وزیر ثقافت ومواصلات فلوہر کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر مائیکل کیٹن کو نہیں جانتی لیکن انہیں علم ہے کہ وہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے مالک فنکار ہیں جو ہر قسم کے کردار بخوبی نبھا سکتے ہیں۔کیٹن اس موقع پر نہایت خوش دکھائی دئیے جن کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تہذیبی وثقافتی ورثہ رکھنے والے ملک کی جانب سے ایوارڈ ملنا ان کیلئے باعث فخر ہے۔