اسلام آباد (یس ڈیسک) دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ خود دھاندلی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنے والے شفاف انکوائری نہیں کرا سکتے۔
تحقیقات حکومت نہیں بلکہ سپریم کورٹ کرے انکوائری کرنے والے ایسے غیر جانبدار لوگ ہوں جن پر سب کو اعتماد ہو۔
عمران خان نے کہا کہ باریاں لینے والوں نے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا جو مرضی کہہ لیں بھارتی وزیراعظم ایماندار شخص ہیں جو لوٹی ہوئی دولت واپس لا رہے ہیں ہمارے حکمرانوں کو بھی ان سے سیکھنا چاہیے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں وزی راعلی سندھ کو کچھ پتا نہیں۔ ذوالفقارعلی بھٹوکے نام پر سندھ کو لوٹا گیا۔ سندھ آصف زرداری کی جاگیر نہیں 21 نومبر کو لاڑکانہ میں جلسہ کریں گے۔