20 ویانا (محمد اکرم باجوہ) پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست کے چیف آرگنائزر الحاج محمد اکرم باجوہ نے پاکستان میڈیا ویانا کو 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست کے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میلہ کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہیںاور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پاکستانی کمیونٹی ریکارڈشرکت کرئے گی۔
20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست کے پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین اور بچوں کے علاوہ آسٹرین پارلیمنٹ کے ممبران اور سپورٹس کے مطلقہ اعلیٰ آفسران بھی شرکت کریں گے اور 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست کے پروگرام کے انتظامات کے سلسلہ میں نو رکنی انتظامی امور کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو کرکٹ میلہ میں مہمانوں کی دیکھ بھال خصوصاََ کھانا ،مشروبات اور گراونڈ کی تزئن و آرائش پاکستانی جھنڈئے اور بینروں سے گراونڈ کو سجانے وغیرہ کی خدمات سر انجام دیں گے۔
پی سی سی آسٹریا کے سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پی سی سی کے زیر اہتمام کرکٹ میلہ ویانا میں ایک روائیت بن چکا ہے ویانا میں پاکستانیوں کا واحد یوم آزادی کا سب سے بڑا پروگرام ہوتا ہے جس کا لوگ پورا سال انتظار کرتے ہیں میں پوری پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں آپ اور آپ اپنی فیملیز کے ساتھ اپنی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور ایک قوم ہوکر یکجہتی کا مظاہرہ کریںاور اپنی زمہ داری سمجھتے ہوئے قومی پرچم تلے جمع ہوں۔
انہوں نے مذید کہا کہ پروگرام کو کامیاب کرانے کیلیے 20 واں پی سی سی یوم آزادی کرکٹ میلہ ویانا 16 اگست کے چیف آرگنائزر اکرم باجوہ سمیت پی سی سی صدر ندیم خان، سیکرٹری جنرل خواجہ منظور احمد،سرپرست اعلیٰ الحاج خواجہ محمد نسیم،بانی کلب حاجی فاروق چوہدری دن رات بہت محنت کررہے ہیں اور پاکستانی کمیونٹی سے رابطے میں ہیں۔