لندن ( ایس ایم عرفان طاہر سے ) تحریک آزادی کشمیر پر شب خون مارنے والوں کو یوم دفاع منانے کا کوئی حق نہیں ہے ، کسی دوسرے ملک و قوم کو دہشتگردی انتہا پسندی خون ظلم و جبر اور نا انصافی کی آگ میں جھونک کر اپنا دفاع برقرار نہیں رکھا جا سکتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار آرگنا ئزر یو کے پی این پی لندن رازق شفیق نے حالیہ پاکستانی یوم دفاع کے موقع پر ردعمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ی قوم کی آزادی ہزاروں سال سے قائم رہی ہے کوئی بھی ملک اسے زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے وطن عزیز کی آزادی اور دفاع کے لیے تین ممالک کی کشمکش میں مبتلاء ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری جنگ پاکستان بھا رت اور چائنہ کے ساتھ مکمل آزادی و خوشحالی تک جا ری رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ہوش کے ناخن لینے چا ہیے کہ اگر وہ اپنے دفاع اور اپنی بقاء کا خواہش مند ہے تو کشمیری قوم کو غلام بنا نے کی سازش چھوڑ دے۔
انہوں نے کہاکہ جب کسی قوم پر ظلم و تشدد کے پہاڑ گرائے جا تے ہیں تو اسکا ردعمل انتہائی خطرناک ثابت ہو تا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیری اپنے مقبوضہ علا قوں کی واگزاری کے لیے بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھا تے رہیں گے ۔ انہو ں نے کہاکہ کوئی بھی ملک کشمیریوں پر اپنی حکومت اور تسلط زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ سکتا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ برطانوی اور یو رپین پارلیمینٹ کو چا ہیے کہ ثالثی کا کردار ادا کرتے ہو ئے کشمیریوں کو انکا فطری حق دلوانے میں اپنا موئثر کردار ادا کریں۔