انٹرنیٹ پر اظہار رائے کی آزادی پر ملکوں کی ترتیب دی گئی رپورٹ کی فہرست میں پاکستان دسویں نمبر پر آگیا، ماہرین کے مطابق سائبر کرائم بل کی منظوری کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ پر آزادی اظہار پربھی اثرات پڑے۔
امریکی ریسرچ فارم کی ترتیب دی گئی 65 ملکوں کی فہرست میں انٹرنیٹ پر آزادی رائے کے حوالے سے پاکستان سب سے خراب ترین ملکوں میں دسویں نمبر پر ہے ،جبکہ چین ،ایران،شام سعودی عرب سمیت 9 ممالک پاکستان سے بھی پیچھے ہیں۔
فریڈم ہاؤس نےاس صورتحال کا ذمہ دار پاکستانی حکومت کو ٹھہرایا اور سزاؤں میں سختی کرنے پر پاکستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا،پاکستان میں حالیہ منظور کئے گئے سائبر کرائم بل سے بھی آزادی رائے پر اثر پڑا ہے۔