counter easy hit

فرانس کے وزیراعظم کا اعلان جنگ، گستاخانہ خاکوں کے بعد حملے بڑھ گئے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرانسیسی صدر ایمانوائل ماماکروں کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کے بارے میں متنازعہ بیانات کے بعد ملک میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر فرانس کے وزیراعظم نے اعلان جانگ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم اپنے دشمن کو پہچانتے ہیں۔‘‘ پیرس حکومت ’’انتہا پسندوں کے اسلام‘‘ کے خلاف آخر تک انتھک جنگ جاری رکھے گی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم ژاں کاسٹیکس نے یہ بات 07 نومبر کے روز جنوبی فرانس کے شہر نِیس میں وہاں ایک حالیہ دہشت گردانہ حملے کے ہلاک شدگان کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نِیس میں 29 اکتوبر کے روز تیونس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ایک مقامی چرچ میں ایک دہشت گردانہ حملہ کیا تھا۔ملزم نے، جو ایک بڑے چاقو سے مسلح تھا، ایک خاتون کا سر قلم کر دینے کے علاوہ دو دیگر افراد کو قتل بھی کر دیا تھا۔ اس حملے کے وقت ملزم ‘اللہ اکبر‘ کے نعرے لگا رہا تھا۔ اس حملے کے دوران یہ شدت پسند خود بھی پولیس کی گولی لگنے سے شدید ز‌خمی ہو گیا تھا۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا، جہاں اس کی حالت ابھی تک تشویش ناک ہے۔ اس پس منظر میں نِیس میں منعقدہ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی سربراہ حکومت ژاں کاسٹیکس نے آج کہا، ”ہم اپنے دشمن کو پہچانتے ہیں۔ اس کی نہ صرف شناخت ہو چکی ہے، بلکہ اس کا ایک نام بھی ہے۔ اس دشمن کا نام ‘انتہا پسندانہ اسلام‘ ہے، جو ایک سیاسی نظریہ ہے اور جو ایک مذہب کے طور پر اسلام کے منافی ہے۔‘‘وزیر اعظم کاسٹیکس نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”اس دشمن کے خلاف آخر تک انتھک جنگ کے لیے پیرس حکومت تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر اپنی تمام تر توانائیاں استعمال کرے گی۔

نِیس میں اس حملے سے قبل 16 اکتوبر کے روز پیرس کے مضافات میں ایک 18 سالہ چیچن نژاد مہاجر نے بھی ایک بڑے چاقو سے حملہ کرتے ہوئے ایک ایسے فرانسیسی ٹیچر کا سر قلم کر دیا تھا، جس نے اپنی کلاس میں طلبا کو پڑھائی کے دوران آزادی اظہار رائے کے حق میں دلائل دیتے ہوئے پیغمبر اسلام کے خاکے دکھائے تھے۔اس پس منظر میں فرانسیسی وزیر اعظم نے نِیس میں اپنے خطاب میں کہا، ”انتہا پسندوں کا اسلام ان کا ایسا سیاسی پیغام ہے، جس کے ذریعے وہ اسلام کی اصل روح اور اس کے حقیقی پیغام کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں۔‘‘

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website