counter easy hit

مساجد پر حملوں کے منصوبہ سازی کے الزام میں فرانسيسی شہری کو 6 سال قید

کیف: يوکرائن کی ايک عدالت نے ايک فرانسيسی شہری کو مساجد پر حملوں کے منصوبہ سازی کے الزام میں 6 سال قید کی سزا سنادی۔

French citizens imprisoned for 6 years in prison for planning on mosquesغیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوکرائن کی سیکیورٹی فورسز نے گریگوری ایم نامی فرانسیسی شہری کو 2016 میں پولینڈ کی سرحد سے متصل علاقے سے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے وقت گریگوری ایم کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

عدالت میں دوران سماعت يوکرائن کی خفيہ ايجنسی ایس بی یو نے موقف اختیار کیا تھا کہ گریگوری کا تعلق انتہا پسند عیسائی نظریات کے حامل گروپ سے ہے اور وہ 2016 میں فرانس میں کھیلی گئی یورپی فٹ بال چيمپئن شپ کے دوران مساجد اور يہودی عبادت گاہوں پر کم از کم 15 حملے کرنا چاہتا تھا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 6 سال قید کی سزا سنادی ہے۔