پیرس(پریس نوٹ)فرانس میں انتخابات میں پاکستانی کمیونٹی بھرپور حصہ لے رہی ہے اور اس موقع پر کی قومی اسمبلی کےانتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ پہلے راونڈ میں سارسل سے فرانسوا پیپونی کی دوسری پوزیشن رہی اور انیس جون کو دوسرے مرحلے میں پاکستانی کمیونٹی کو ہر حال میں فرانسواپیپونی کو جتوانے کیلئے بھرپور کمپین چلانی چاہیئے اور انہیں بھاری اکثریت کامیابی دلانی چاہیئے کیونکہ پاکستانی کمیونٹی سے ھمدردی رکھنے والا اور ہر مشکل میں کام آنیوالا فرانس بھر میں کوئی دوسرا ایم این اے ھے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی،سماجی اور کاروباری شخصیت قاری فاروق احمد نے فرانس میں میڈیا سے گفتگو کرتےھوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فرانسوا پیپونی وہ واحد ممبراسمبلی ہیں جو پاکستانی کمیونٹی کے ہر تہوار،دکھ سکھ اور کھیلوں کی مقابلوں میں پہنچتے ہیں،وہ کھلاڑیوں، منتظمین اور کمیونٹی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔جب کوئی مسئلہ درپیش آئے تو اسے پوری کوشش کرکے حل کرتے ہیں۔ہمارے لئے ان سے بہترکوئی سیاسی رہنمانہیں ہے جو پاکستانی کمیونٹی کے کام آتا ہو۔قاری فاروق نے مزید کہا کہ گارج اور سارسل کے علاقے میں بسنے والی کمیونٹی کو متحرک ہوکر ان کی جیت لئے کمپین کرنی چاہیئے تاکہ انہیں ایک مرتبہ پھر قومی اسمبلی میں ممبر بنا کر بھیج سکیں۔