پیرس (نمائندہ خصوصی فرنچ حکومت نے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے بنیاد پرستوں کو ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔دو مراکشی افراد کو پہلے مرحلے میں ملک بدر کر دیا گیا۔
تفصیل کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ کی طر ف سے جاری کر دہ ایک بیان کے مطابق فرانس کو ایک پر امن ملک رکھنے کے لئے بنیاد پرستوں کو فرانس سے نکالنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے ۔فرانس میں تیرہ نومبر کے بعد دو سو چھتیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں ،جبکہ فرنچ حکومت نے تاحال ملک میں ایمر جنسی نافذ کی ہوئی ہے۔
دہشت گرد مختلف طریقوں سے فرانس میں دہشت گردی کی وارداتیں کر رہے ہیں ۔فرانس حکومت نے دہشت گردوں سے سختی سے نمٹنے کے لئے مذید اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔