پیرس ;فرنچ اوپن میں کلے کورٹ کی گرمی سابق عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ پر چڑھ گئی، نا ختم ہونے والے میچ کا غصہ ریکٹ پر نکال دیا، پونے چار گھنٹے بعد جیت کر سکھ کا سانس لیا۔

ٹائی بریک پہ ٹائی بریک ملنے سے سابق عالمی نمبر ایک کے صبر کو بریک لگ گئی، اپنے ریکٹ پر ہی غصہ نکال دیا۔ تین گھنٹے اور اڑتالیس منٹ کی سخت مشقت آخر کار تین ایک سے جیت کر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔








