پیرس (زاہد مصطفی اعوان سے) فرانسیسی صدرفرانکو اولاندے تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ، مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدراپنے دورے پر بھارتی پنجاب کے دارالحکومت چندی گڑھ پہنچے ہیں جہاں سے وہ اپنے تین روزہ دورے کا آغاز کریں گے۔ فرانسیسی صدراور بھارتی وزیر اعظم چندی گڑھ میں انڈیا ، فرانس بزنس سمٹ میں شرکت کرنے کے ساتھ تاریخی مقامت کا دورہ بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے سرمایہ کار بھی موجود ہونگے جن کے مابین مختلف معاہدوں پر دستخط ہونگے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ صدر فرانکو اولاندے سے نئی دلی اور چندی گڑھ میں ملاقاتیں کریں گے اور پچھلے معاہدوں میں طے کیے گئے معاملات کو آگے بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔