فرانسیسی صدارتی امیدوار مینیول والزپر ایک کیفے کے باہر شہری نے آ ٹا پھینک دیا، سیکورٹی حکام نے اس شخص کو حراست میں لے لیا۔
فرانس کے سابق وزیر اعظم اور صدارتی امیدوار اسٹراس برگ میں مہم کے دوران ایک کیفے پہنچے ،اندر دا خل ہونے کیلئے دروازے کی جانب بڑھتے سابق وزیر اعظم پر ایک مخالف شخص نے آٹاپھینکا اور بھاگ نکلا۔
سابق وزیر اعظم کے ساتھ موجود حکام اس کے پیچھے دوڑے اور پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔
پارلیمانی طریقہ کار پر احتجاج کیلئے اس شخص نے سابق وزیر اعظم پر آٹے سے حملہ کیا ۔