گزشتہ سال 13 نومبر کو پیرس حملوں کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور بعد ازاں ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی
پیرس (یس اُردو) فرانسیسی وزیر اعظم مینوئل ولاس کا کہنا ہے کہ داعش کی مکمل شکست ہونے تک ملک میں ایمرجنسی کا نفاذ برقرار رہے گا۔وزیر اعظم مینوئل ولاس کے مطابق دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہے ہیں ، شدت پسند تنظیم داعش کی شکست تک ملک میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔گزشتہ سال 13 نومبر کو پیرس حملوں کے بعد فرانس میں ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی اور بعد ازاں ایمرجنسی میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی تھی ، فرانس میں ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کو شک کی بنیاد پر چھاپہ مارنے ، نظر بند کرنے جیسے اضافی اختیارات حاصل ہوتے ہیں