counter easy hit

فرانس علاقائی انتخابات : نیشنل فرنٹ کو شکست ، سابق صدر سرکوزی کی جماعت آگے

French regional elections:

French regional elections:

فرانس میں علاقائی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کے بعد کے جائزوں کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی جماعت 146نیشنل فرنٹ145 کو شکست کا سامنا ہے ۔ سابق صدر سرکوزی کی جماعت سب سے آگے ہے ۔
پیرس (یس اُردو) عالمی میڈیا کے مطابق ایگزٹ پول بتاتے ہیں کہ نیشنل فرنٹ 13 علاقوں میں سے ایک میں بھی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہفتہ قبل پہلے مرحلے میں ہونے والے انتخابات میں 13 میں سے چھ علاقوں میں کامیابی کے باوجود دوسرے مرحلے میں 146نیشنل فرنٹ145 تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے ۔ ایگزٹ پول کے مطابق سابق صدر نکولس سرکوزی کی قیادت میں دائیں بازو کی ریپبلکن پارٹی زیادہ نشستیں حاصل کرے گی اور یہ حکمران جماعت سوشلسٹ پارٹی سے آگے ہے ۔ ایک اور جائزے کے مطابق نیشنل فرنٹ کی سربراہ مارن لا پین کو اپنے علاقے میں 42.5 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کو 57.5 فیصد ووٹ ملے ہیں ۔ نیشنل فرنٹ کی رہنما مارن لا پین نے شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ۔ 13 نومبر کو ہونے والے پیرس حملوں کے بعد ان انتخابات کی اہمیت میں اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ عوامی رائے کے مطابق ملک میں تارکین وطن کی آمد اور یورپی یونین کی مخالف پارٹی 146نیشنل فرنٹ145 کی مقبولیت میں اضافہ ہوا تھا ۔ حملوں کے بعد حکومت کے رد عمل پر صدر فرانسواز اولاند کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے جو 30 فیصد سے لے کر 50 فیصد تک بڑھی ہے ۔ لیکن جہاں صدر اولاند کی ذاتی شخصیت کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے وہاں ان کی 146سوشلسٹ پارٹی145 میں یہ مقبولیت دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔ اس وقت ان کی پارٹی کو صرف 22 فیصد مقبولیت حاصل ہے ۔