ایلن رابرٹ نے زندگی کو خطرے میں ڈال کر ” ٹورے ایگبر ” نامی 128 میٹر بلند عمارت پر چڑھ کر عوام کی داد حاصل کی
لاہور (یس اردو نیوز ) فرانسیسی سپائیڈر مین بغیر حفاظتی اقدامات کے بارسلونا کی 38 منزلہ بلند و بالا عمارت ٹورے ایگبر پر چڑھ گیا ۔ 128 میٹر اونچی اس بلڈنگ پر چڑھنے کا یہ انوکھا طریقہ ذرا سی غلطی پر جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا تھا لیکن مہارت اور کچھ کرنے کی لگن نے اسے بالآخر کامیاب کر دیا ، خطروں کے کھلاڑی کے اس شاندار کرتب کو دیکھ کر شائقین محظوظ ہوئے بغیر نہ رہ سکے اور اسے خوب داد دی ۔ واضح رہے 54 سالہ فرانسیسی ایلن رابرٹ اب تک دنیا بھر میں 100سے زائد بلند و بالا عمارتیں سر کر چکا ہے