کوئٹہ (ویب ڈیسک) دنیا اب سچ میں کیا سے کیا ہوگئی ہے۔ ہر کوئی ایک دوسرے کے خون کا پیاسا ہے۔ کرانی روڈ پر معمولی تکرار پر ایک دوست نے خنجر کے وار کر کے دوست کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کی معلومات کے معلومات کے مطابق کرانی روڈ کا رہائشی محمد اشرف ولد عبدالمنان جمعرات کی صبح گھر سے پیدل ہزارہ ٹائون جا رہا تھا کہ ایک دوست نے معمولی تکرار پر خنجر کے وار کر کے اسے شدید زخمی کردیااور فرار ہو گیازخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔