شادی کے موقع پر تقریب کو یادگار بنانے کیلئے کوششیں تو سب ہی کرتے ہیں لیکن بعض لوگ کچھ ایسا کرتے ہیں کہ یہ لمحات دوسروں کے لئے بھی دلچسپ بن جائیں
بیجنگ ( یس اُردو) چین میں اب کچھ ایسا کام کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریب کچھ منفرد بن ہی جائے گی ۔ چینی ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر تے ہوئے ایک ایسا رو بو ٹ تیار کیا ہے جو شادی کی تقاریب میں دلہن کی دوست بن کر شر کت کرے گا۔برائیڈ میڈ روبو ٹ نے اپنی تیاری کے بعد سر پر پھولوں کی ٹوپی اور سفید لباس پہن کر پہلی شادی کی تقریب میں شر کت کی ۔ اس روبو ٹک سہیلی نے تمام مہمانوں کے سامنے چینی جوڑے کو انگوٹھی بھی پیش کی جسے دیکھ کر مہمان حیران ہی رہ گئے ۔