counter easy hit

چین، امریکی، ترکی، ایران، برطانیہ اوردیگرممالک کے وزارت خارجہ اورسفیروں کا کراچی واقعہ پراظہار افسوس

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان کے دوست ممالک کی جانب سے پیرکو سٹاک ایکسچینج پردہشتگردوں کے حملے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید مزمت کی گئی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے اورقومی سلامتی واستحکام کوبرقراررکھنے میں پاکستان کی کوششوں کو بھرپورحمایت کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائولیجیان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم ہرطرح کی دہشتگردی کی مخالفت کرتے ہیں۔ انھوں نے دہشتگردی کے اس واقعہ میں زخمیوں اورمتاثرین کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کراچی سٹاک ایکسچینج پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی۔سفارتخانے کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری تمام نیک خواہشات اوردعاٹیں حملے کے متاثرین کے ساتھ ہیں اورہم دہشتگردی کیخلاف جنگ اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان میں تعینات برطانوی سفیرکرسچین ٹرنر نے سٹاک ایکسچینج واقع پر اظہارافسوس کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کراچی سٹاک ایکسچینج پر خوفناک حملے میں میری اور پاکستان کے برطانوی دوستوں کی سوچیں متاثرین اورانکے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں عدم استحکام کا شکار ہونے کے بجائے پاکستان کا جھنڈا مزید مضبوط ہوگا۔ ایران کی جانب سے بھی اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی گئی ۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر فوج نے دہشتگردوں کو ہر لحاظ سے شکست فاش دی۔ شکست خوردہ دہشتگرد فرضی قوت کیلئے دوبارہ نئے اہداف کا سہارا لے رہے ہیں۔ پاکستان میں جاپان کے سفیر ماتسو کونینوری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کمپاؤنڈ پر عسکریت پسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں متعدد بے گناہ افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ سفیر میٹسوڈا نے افسوسناک واقعے میں بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے لواحقین سے گہرے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے۔ اس خوفناک واقعے کے متاثرین کے لواحقین کے لئے میرے خیالات اور دعائیں۔ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہروں میں قابل مذمت ہے “، سفیر میٹسوڈا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا۔ سفیر نے شدت پسندوں کا پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز ، پی ایس ایکس پر حملہ ، ایک ایسے وقت میں ایک انتہائی بدقسمتی واقعہ قرار دیا جب پاکستان امن ، استحکام اور ملک میں کاروباری سرگرمیاں انجام دینے کے لئے محفوظ ماحول کی طرف تیزی سے گامزن تھا۔ سفیر نے مزید کہا کہ حکومت جاپان دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے حکومت پاکستان اور اس کی سکیورٹی فورسز کی حمایت جاری رکھنا پرعزم ہے۔ پاکستان میں متعین آسٹریلوی ہائی کمشنرنے کراچی سٹاک ایکسچینج پرحملے کی بھرپورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرین کے لواحقین اوراحباب سے گہری تعزیت کرتے ہیں اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگوہیں۔
پاکستان میں تعینات دیگر ملکوں کے سفیروں نے کراچی سٹاک ایکسچینج پردہشتگرد انہ حملہ کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں پاکستان کو کمزور نہیں کرسکیں۔ ترک سفیر مصطفی یردگل نے کہا کراچی سٹاک ایکسچینج حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،حملے کے پیچھے دہشتگردی کے مذموم عزائم ہیں۔ آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی گارڈز اور سب انسپکٹر کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ علی علیزادہ کا کہنا تھا کہ لواحقین کے صبر کے لئے دعا گو ہیں۔ پاکستان کی سلامتی کیلئے خواہشات کا اظہار کیا ،کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلیمور نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں،پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بروقت جواب سے کراچی سٹاک ایکسچینج کے سٹاف کی جانیں بچائیں۔ ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website