ممبئی : اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ انھوں نے بالی وڈ میں کئی سال گزار لیے ہیں اور بہت کچھ سیکھا ہے اب وہ مزید فلمیں دوستی کے نام پر نہیں کریں گے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق سلمان خان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں 27 سال گزارنے کے بعد وہ اپنے کیرئیر کے اس مقام پر آچکے ہیں جہاں وہ فلموں میں کام دوسروں کو خوش کرنے کے لیے نہیں کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس فلموں میں کام کرنے کا وقت ہوتا تو وہ ہر دوسری فلم کرنے کے لیے رضامندی کا اظہار کردیتے اور سوچتے کہ انکار کرنے سے ان کی دوستی میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
سلمان کا کہنا تھا کہ اب وہ ایسی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں جو دیکھنے والوں کو ایک بہتر انسان بنا سکیں۔