بھارت میں سیکڑوں فٹ لمبی سلاد تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔
بھارتی شہرکوچی میں کسان ایسوسی ایشن اور سیکڑوں طالب علموں نے7ہزار انڈوں اورمختلف اقسام کی 197کلو سبزیوں کی مدد سے دنیا کی سب سے لمبی سلاد بناڈالی۔
شملہ مرچ،پیاز، گاجر، ٹماٹر،بندگوبی،چکندر ، کھیرے سے 814اعشاریہ58فٹ لمبی سلاد تیار کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکار ڈ625فٹ کا تھا۔