رمضان المبارک کے آخری عشرے کی راتوں میں کرنے کے کام! (بعدِ عشاء سے قبل اَز وقتِ فجر) کوشش کرکے اس مضمون کو آخر تک پڑھ لیں بہت فائدے ہوں گے۔
قرآن میں لیلتہ القدر کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا گیا ہے۔
1000month ÷ 12month =
83.33years
اس لیئے یہ ہزار مہینے 83.3سالوں کے برابر ہوںٔے
اور
1000month x 30days = 30,000days
[ یعنی اگر روزانہ کی 1 نیکی کے حساب سے نیکیاں گنی گںٔی تو یہ 1 نیکی برابر ہو گی = 30,000 نیکی کے ]
اور
اگر یہ83.3 سال تک ہر لمحے کی ایک نیکی کے حساب سے گنی گںٔیں تو گنتی محال ہے یعنی لاتعداد نیکیاں ملیں گی
»»›‹‹««
لہذا کوشش کر کے یہ کام رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سرانجام دینے کی کوشش کریں اور ڈھیروں ثواب لوٹیں۔
خصوصی نوٹ:
اس کا دوسرا پہلو جو بہت سے لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر آپ کو 83.3 سالوں کے برابر نیکی مل رہی ہے تو اگر ان نیک ساعتوں میں اگر آپ سے کوئی گناہ سرزد ہوگیا یا جان بوجھ کر اس کا ارتکاب کیا تو آپ کے نامۂ اعمال میں 83.3 سالوں تک گناہ کرنے کے برابر گناہ لکھا جائے گا۔
نوٹ : یہ اعمال کرنے سے پہلے اور بلکہ بعدِ اذ رمضان بھی احتیاطاً روزانہ صبح و شام تجدیدِ ایمان کی نیت کر کے پہلا کلمہ اور دوسرا کلمہ پڑھ لیا کریں۔
کہ پتہ نہیں ہم سے جانے انجانے میں کب کفریہ کلمات صادر ہو گںٔے ہوں(علماء کرام فرماتے ہیں کہ اس کی وجہ سے ہمارے تمام اعمالِ صالحہ ضائع ہو جاتے ہیں )۔
اور اس کوعام زندگی میں بھی اپنا معمول بنا لیں۔ اور یہ یاد رکھیں کہ کفریہ کلمات کے بارے میں علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔
1 ۔ آخری عشرے کی ہر رات کو کم از کم ایک روپیہ صدقہ/خیرات کریں،
اگر وہ روپیہ لیللتہ القدر میں صدقہ ہو گیا تو امید ہے کہ آپ کو روزانہ اندازًہ 83.3 سال تک صدقہ کرنے کا ثواب ملے گا۔
2 ۔ ہر رات 2 رکعت نفل نماز پڑھیں اسی طرح اگر آپ نے لیللتہ القدر پا لی تو 83.3 سال تک روزانہ 2 رکعت نماز پڑھنے کا ثواب ملے گا۔
3۔ کوشش کر کے عشاء کی اذان کا جواب ضرور دے دیا کریں ویسے تو اذان کا جواب دینا ضروری ہے کہ اور وَعِید ہے کہ جو لوگ اذان کے وقت خاموشی سے اذان کا جواب نہیں دیتے موت کے وقت کلمہِ طیبہ پڑھنے میں دشواری کی وعید ہے۔
کے مردوں کو اذان کہ ہر جملے کے بدلے 2 لاکھ نیکیاں ، اور عورتوں کو ہر جملے کے بدلے میں ایک لاکھ نیکیاں ملتی ہیں۔یعنی ہر اذان میں عورتوں کو 13 لاکھ اور مردوں کو 26 لاکھ نیکیاں ملتی ہیں اب اس عمل کو اگر لیلتہ القدر میں کر لیا تو 83.3سال تک کا ثواب ملے گا۔
اسی طرح رات کے وقت کرنے والے عملیات جو
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہِ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو تاکید کی کہ اے علی رضی اللہ عنہ رات کو روزانہ یہ پانچ کام کر کے سویا کرو ـ
اگر یہ کام لیلتہ القدر میں ہو گئے تو 30,000 گنا ثواب نہیں تو کم از کم رمضان المبارک کی فضیلت کی وجہ سے 27 گنا سے 70 گنا یا 700 گنا تک کا ثواب انشاء اللّہ عزوجل ضرور مل جائے گا۔
1ـ چار مرتبہ سور ۂ فاتحہ پڑھ کر سویا کرو
اس کا ثواب چار ہزار دینار صدقہ دینے کے برابر تمہارے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا۔
2ـ تین مرتبہ قل ہُںو اللّہ احد پڑھ کر سویا کرو
اس کا ایک قرآن مجید پڑھنے کے برابر ثواب ہو گا۔
3ـ تین مرتبہ دُرود شریف پڑھ کر سویا کرو
کہ جنت کی قیمت ادا ہو گی۔
4ـ دس مرتبہ استغفار پڑھ کر سویا کرو
کے دو لڑنے والوں میں صلح کرانے کے برابر ثواب ہو گا۔
5ـ چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر سویا کرو
ایک حج کا ثواب ملے گا۔
ضروری نوٹ :
یہ صرف عوام الناس کی آسانی کے لیے آپ سب کے ساتھ شئیر کیا جا رہا ہے کے بہت سے لوگ ان راتوں کو ضائع کر دیتے ہیں ، تو وہ شاید کم ازکم ان راتوں میں یہ آسان اعمال کرسکیں ، اور اپنا حصّہ پا سکیں،
اسکا قطعی یہ مقصد نہیں ہے کے آپ نے یہ اعمال کر لیے تو باقی نیک اعمال کرنے کی ضرورت نہیں،
جیسے اگر کسی کی فرض قضاء نمازیں باقی ہیں تو وہ اپنی قضاء نمازیں ادا کرے، یا جو مرضی آئے ساری رات نیک اعمال سر انجام دے ۔
اور انشاء اللّہ، اللّہ عزوجل ان اعمال کی جزا ہمارے عمل کے حساب سے نہیں، بلکہ اپنی شانِ رحیمی و کریمی کے حساب سے بے حساب دے گا۔
اللّہ عزّوجل ہم سب کو ایمان والی زندگی اور کلمے والی موت نصیب کرے۔ آمین
یا اللّہ عزوجل اگر اس مضمون کی تدوین کے دوران جانے انجانے میں کوئی غلطی سرزد ہو گئی ہو تو اس کو درگزر فرما۔ آمین
وما علینا الاالبلاغ المبین