لاہور (ویب ڈیسک) ریلوے حکام نے ٹرینوں کی کلاسوں کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک کا اضافہ کر دیا ہے ، نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان اور پیٹرولیم منصوعات ریلورے کرایوں میں ہوش روبا اضافہ کا سبب بنا جب کہ ریلوے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد اضافےکا نوٹی فیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق 7 دسمبر سے ہوگا، دوسری جانب ریلوے حکام نے 7 دسمبر سے ملک بھر کے تمام ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار میں مزید 8 گھنٹے کا اضافہ رک دیا ہےجس کے بعد ریزرویشن دفاتر اب 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ دوسری جانب محکمہ ریلوے نے مختلف ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ، کرائے میں اضافے کا اطلاق 7 دسمبر سے ہو گا، ذرائع کے مبطابق گرین لائن کا کراچی سے اسلام آباد کا کرایہ 540 روپے کے اضافے کے بعد 5 ہزار 880 روپے جبکہ قراقرم ایکسپریس کا کراچی سے لاہور کا کرایہ 170 روپے سے ایک ہزار 820 روپے ہو گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس، بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کے کرایوں میں 12 فیصد، خیبر میل، عواماور علامہ اقبال ایکسپریس 13 فیصد، تیز گام و سکھر ایکسپریش 15 فیصد اور پاکستان ایکسپریس کے کرایوں میں 19 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔