سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق نئے امریکی صدر کے بیانات کے بعد دنیا زیادہ غیر محفوظ ہو گئی ہے۔
نیویارک: سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ تہذیب کی تباہی کا پتہ دینے والی سائنسی علامتی گھڑی مزید 30 سیکنڈ قیامت کے قریب ہو گئی۔ سائنسدانوں کی اس علامتی گھڑی میں 12 بجے کو قیامت کا وقت قرار دیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی وائٹ ہاﺅس میں آمد اور خطرناک بیانات کے بعد یہ گھڑی مزید 30 سیکنڈ قیامت کے قریب ہو گئی ہے۔ اب اس گھڑی کے مطابق قیامت میں اڑھائی منٹ باقی رہ گئے ہیں۔ اس گھڑی کا ہر سال مختلف عالمی واقعات کے تناظر میں جائزہ لیا جاتا ہے۔ 2015ء میں یہ گھڑی تھوڑا سا قیامت کے قریب ہوئی تھی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دنیا 1953ء میں قیامت کے اس قدر قریب ہوئی تھی، جتنا اب ہے۔ اس وقت سوویت یونین نے پہلے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کیا تھا جس کے بعد دنیا میں جدید اسلحہ کے حصول کی دوڑ لگ گئی۔