اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت حکومت سازی کے بعد کئی مشکلات کا سامنا کر رہی ہے جس میں سے ایک پارٹی رہنماؤں کی ناراضگیاں اور ان کو من پسند وزارتیں نہ ملنے پر ان کا احتجاج ہے۔ آج صبح پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے وفاقی کابینہ میں شامل کیے
گئے 6 وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھایا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والے 3 وفاقی وزرا اور 3 وزرائے مملکت سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں کابینہ کے اراکین کے ہمراہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزرا کے عہدے کا حلف اُٹھانے والوں میں علی محمد مہر،، عمر ایوب اور علی حیدر زیدی شامل ہیں جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیر مملکت کے عہدوں کا حلف اُٹھایا۔ ایسے میں میاں محمد سومرو تقریب حلف برداری میں شرکت کیے بغیر ہی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہو گئے۔ میاں محمد سومرو مرضی کی وزارت نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے نالاں ہیں۔ سابق چیئرمین سینٹ و قائم مقام صدر اور اور نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے وفاقی حکومت کی جانب سے دیا گیا وزیر مملکت کا عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے قبل ازیں محمد میاں سومرو کو وفاقی وزیر نجکاری بنانے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاہم وزیراعظم کی جانب سے ایوان صدر کو ارسال کی گئی سمری میں محمد میاں سومرو کے لیے وزیر مملکت کا عہدہ تجویز کیا گیا ۔۔محمد میاں سومرو کو بطور وزیر مملکت اپنے عہدہ کا حلف اُٹھانا تھا ۔ لیکن محمد میاں سومرو نے عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی اور تقریب حلف برداری میں شریک ہونے کی بجائے اسلام آبادسے کراچی روانہ ہو گئے۔