اسلام آباد(ایس ایم حسنین) لاہور شہر کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے مٹیاری سے لاہور 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا منصوبے سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔ چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق کہا کہ 660 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن پر 85 فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے، نارتھ ساؤتھ ترسیل کیلئے ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن لائن 886 کلومیٹر طویل ہے جس سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل ممکن ہوگی۔ عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ منصوبے پر مجموعی طور پر ایک عشاریہ 6 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی جس سے 2 ہزار 212 افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
Update:660kV Matiari-Lahore HVDC Transmission line Project.will evacuate power North-South,resolve one major issue.Scope;4000MW Evac Capacity, 886KM,1972 Towers.
Cost:USD 1.658 Billion
Work completed:85%-
Direct employment:2,212 #cpec #CPECMakingProgress #pakistanmakingprogress pic.twitter.com/hDp22ybD9p
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) August 8, 2020