اسلام آباد (یس اردو نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات وچیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاو کے آغاز سے ہی زندگی اور روزگار میں توازن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس وبا کو سمارٹ لاک اور ایس او پیز پر عمل درآمد جیسے بنیادی اقدامات کے ذریعے پھیلنے سے روکا جا سکتا ہے۔ ہماری قوم کے اقدامات سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی پالیسی پر عملدرآمد کی بہترین عکاسی ہوتی ہے۔