اسلام آباد (مانیرلنگ ڈیسک) پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے اس وقت حکومت زور لگا کر مسلم لیگ ن کو مقبول کرنے میں لگی ہوئی ہے، حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے سے روک کر انکا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا جبکہ اپوزیشن لیڈر پنجاب پر کوئی کیس بھی نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نامور صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ حکومت اس وقت پورے زور کے ساتھ ن لیگ کو مقبول کرنے میں مصروف ہے کیونکہ حمزہ شہباز پر کوئی بھی کیس نہیں تھا اس کے باجود انہیں طیارے سے آف لوڈ کر کے بیرون ملک جانے سے رووک دیا گیا اور انکا نام بلیک لسٹ افراد کی فہرست میں شامل کر دیا گیا، بالکل اسی طرح مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے خلاف بھی گمنام کیس کی انکوائری کھول دی گئی ۔ حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ یوں لگ رہا ہے کہ نیب بوکھلا گئی ہے، اوپر نیچے 3 ،4 فیصلوں کی وجہ سے لاہور احتساب عدالت کا شہباز شریف کا مزید جسمانی ریمانڈ نہ دینا یہی ظاہر کر رہا ہے ، مسلم لیگ ن کے خلاف قائم کیے مقدمات کی انکوائریاں مکمل ہونے کے بعد اگر ان کیسز سے کچھ بھی نہ نکلا تو اس چیز کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہی ہوگا۔ خیال رہے آج اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شریف لاہور سے جدہ جانے کے لیے لاہور ائیر پورٹ پہنچے تھے جہاں پر وہ جہاز مین بیٹھے ہی تھے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انہیں آف لوڈ کر دیا اور کہا کہ آپ کے خلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں آپ بیرون ملک نہیں جا سکتے ۔