counter easy hit

طالبان کو کس ملک سے قتل و غارت اور دہشت گردی کے احکامات مل رہے ہیں ؟ ترجمان اشرف غنی کا حیرت انگیز انکشاف

From which country is the Taliban receiving orders for killings and terrorism? Wonderful revelation by spokesman Ashraf Ghani

کابل(ویب ڈیسک)افغان صدر اشرف غنی کے ترجمان صدق صدیقی نے کہا ہے کہ عوام طالبان کے ساتھ ایسے نامکمل امن معاہدے کو قبول نہیں کریں گے، جس کے نتیجے میں ان کی ہلاکتیں ہی ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدق صدیقی نے کابل میں ایک نیوزکانفرنس میں کہاکہ قطر میں امن بات چیت کے لیے مقیم طالبان کے لیڈر تو دوحہ میں ہنی مون منا رہے ہیں اور طالبان لیڈروں کو قطر ہی سے افغانوں کو قتل کرنے کے احکامات موصول ہورہے ہیں۔انھوں نے قطر میں جاری مذاکراتی عمل کو نامکمل قرار دیا اورافغان حکومت نے امریکا کے ساتھ دوحہ میں ’ڈھونگ‘ عمل کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدرغنی کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغانستان کے طالبان لیڈروں کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کا فیصلہ اس امر کا ثبوت ہے کہ حکومت کی تشویش کو تسلیم کرلیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے کابل میں حالیہ بم دھماکے کے بعد طالبان سے مذاکرات منسوخ کردییہیں۔اس بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات نے طالبان کو سیاسی زندگی کو قبول کرنے کا ایک موقع فراہم کیا تھا۔ہم (افغان حکومت) ان مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں جنگ بندی کی توقع کررہے تھے اور طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے ان ( طالبان) کی طرف سے کوئی حقیقی کوشش نہیں دیکھی ہے۔ اس بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی سمیت گیارہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات نے طالبان کو سیاسی زندگی کو قبول کرنے کا ایک موقع فراہم کیا تھا۔ہم (افغان حکومت) ان مذاکرات کے نتیجے میں ملک میں جنگ بندی کی توقع کررہے تھے اور طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنا چاہتے تھے لیکن ہم نے ان ( طالبان) کی طرف سے کوئی حقیقی کوشش نہیں دیکھی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website