counter easy hit

سبزی فروٹ کے بھاؤ اور مقامی کمیٹی کے نرخنامے میں تضاد معمول بن چکا ہے

fruit vegetable

fruit vegetable

سرائے عالمگیر (مرزا محمد وسیم بیگ سے) دوکانداروں کا سبزی فروٹ کے بھاؤ اور مقامی کمیٹی کے نرخنامے میں تضاد معمول بن چکا ہے جو کہ عمل عوامی مشکلات کا باعث اور متعلقہ حکام و ارباب اختیار کی عدم توجہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تفصیلات سرائے عالمگیر کے دوکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی کے نرخنامے کو اپنی دوکانوں پر سجاتو رکھاہے لیکن اس کے مطابق اشیاء فروخت کر نے کو بلکل تیار نہیں ،دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے سودا مہنگے داموں ملتا ہے جس کی وجہ سے اس سرکاری قیمت پر اشیاء فروخت کرنا ناممکن ہے ۔ متعلقہ حکام اور ارباب اختیار عوام کے اس بنیادی حقیقی مسئلے کو حل کرنے کے لیے عملی کردار ادا کریں ، منڈی اور بازار کی قیمتوں کو حقائق کی روشنی میں ملاحظہ کیا جاے ا اور روزانہ کی بنیاد پر سروے کیا جاے تاکہ قیمتوں کو منصافانہ اور ایماندارانہ طریقیے سے نافذالعمل کر کے دوکانداروں اور عوام کو حقیقی ریلیف بھی دیا جاسکے نیز عوام اوردوکانداروں کے درمیان بحث و تکرار کا قلع قمع ہو سکے جو بعد ازاں جھگڑوں کی نوبت تک پہنچ جاتا ہے ۔