counter easy hit

بیوی سے تنگ آکر بینک میں ڈاکہ ڈالنے کا الزام ثابت

لارنس ریپل نے پولیس اہلکاروں کو بتایا تھا کہ وہ گھر میں رہنے کے برعکس جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے ۔

Frustrated from wife prove the charged of the bank robbery

Frustrated from wife prove the charged of the bank robbery

نیو یارک: امریکی ریاست کنساس میں ایک 70 سالہ شخص پر بینک میں ڈاکہ ڈالنے کا الزام ثابت ہو گیا ۔اس شخص کے مطابق اس نے اپنی بیوی سے تنگ آ کر اس سے جان چھڑانے کے لیے بینک میں ڈاکہ ڈالا۔
لارنس ریپل نے کنساس سٹی بینک میں گزشتہ ستمبر میں ڈاکہ ڈالا تھا لیکن یہ بینک سے باہر نہیں گئے اور اندر ہی پولیس کے آنے کا انتظار کرتے رہے ۔لارنس ریپل نے پولیس اہلکاروں کو بتایا تھا کہ وہ گھر میں رہنے کے برعکس جیل میں رہنے کو ترجیح دیں گے ۔انھیں الزام ثابت ہونے پر 20 برس تک قید کی سزا ہو گی۔عدالتی دستاویزات کے مطابق لارنس ریپل نے بینک کے کلرک کو ایک نوٹ دیا جس پر رقم دینے کے مطالبے کیساتھ لکھا کہ ان کے پاس بندوق بھی ہے ۔ان کو تین ہزار ڈالر کے قریب رقم دی گئی لیکن وہ بینک سے گئے نہیں اور لابی میں رکھی کرسی پر بیٹھ گئے اور گارڈ سے لکھا میں وہ شخص ہوں جس کی آپ کو تلاش ہے ۔ لارنس ریپل نے ڈاکے کے لیے ایک ایسے بینک کا انتخاب کیا تھا جس کے قریب ہی پولیس سٹیشن واقع تھا۔پولیس کے بیان کے مطابق اس واقعے سے ایک دن پہلے ہی لارنس ریپل کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website