counter easy hit

نیوزی لینڈ میں رنگوں سے بھری میراتھن،سینکڑوں افراد شریک

Full of colors

Full of colors

آکلینڈ ……اب زندگی کی مشکلات ،پریشانیوں اور تناؤ سے دور بھاگنے کے بجائے اپنی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے دوڑ لگائیں۔
جی بالکل ایسی ہی ایک میراتھن کا انعقاد ہر سال دنیابھر کے کئی ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں لوگ اپنی تکلیفوں اور پریشانیوں کو بھُلاتے ہوئے 5کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہیں۔گزشتہ دنوں نیوزی لینڈکے شہرآکلینڈ میں بھی اس دلچسپ ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں حصہ لینے والے سینکڑوں شرکاء راستے بھر اپنے ساتھیوں کو مختلف رنگوں میں نہلاتے نظر آئے۔واضح رہے کہ اس میراتھن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں حصہ لینے والے شرکاء راستے بھرمیں ایک دوسرے پر قوس و قزح کے مختلف رنگ پھینک کر اپنے غموں کو بھلانے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں۔