لندن…….خوف اور دہشت سے بھرپور نئی برٹش انڈین ہارر فلم دی اَدر سائیڈ آف دی ڈورکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔
ہدایتکار جوہینز رابرٹ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ننھے بچے اولیورکے گِرد گھوم رہی ہے جس کی موت کے بعد اس کی ماں اُسے زندوں اور مُردوں کی دنیا سے واپس لانے کی فرسودہ روایت کا سہارا لیتی ہے اور اسی دوران مُردوں کی دنیا کا دروازہ کھول کو سب گھر والوں کو خطرے کی نظر کر دیتی ہے۔روئی ایٹکن اور الیگزینڈر ایجا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار سارہ وین کیلیس نبھا رہی ہیں جن کے علاوہ جیریمی سِسٹو، صوفیہ روسِنکی، جیویئر بوٹیٹ اور لاگن کرینن شامل ہیں۔خوفزدہ کر دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت 26فروری کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے