پیرس، المدثر ٹرسٹ کھاریاں کےزیراہتمام معذور بچوں کی کفالت کی فنڈ ریزنگ کیلئے معرروف ذائقہ ریسٹورنٹ میں چیریٹی ڈنر کا اہتمام
پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) پاکستان کے معروف خدمت خلق کے ادارے المدثر ٹرسٹ کے زیر اہتمام معذور اورغریب سپیشل بچوں کیلئے پیرس میں فنڈ ریزنگ مہم کے سلسلے میں ذائقہ ریسٹورنٹ میں چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پیرس بھر سے مخیّر حضرات سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں کل بروز اتوار 21 جولائی کو شام 07 بجے پیرس کے معروف ذائقہ ریسٹورنٹ میں بہترین فیملی فیڈ ریزنگ ایونٹ منعقد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان سے معروف قوال شہباز فیاض کو مدعو کیا گیا ہے جو کہ اپنے مخصوص انداز میں صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ اس پروگرام کی میزبانی کے فرائض یوکے کے مشہور ٹی وی اینکر سید مظہر بخاری انجام دینگے۔
فرانس کی سیاسی وسماجی شخصیات بھرپور شرکت کرینگی۔ اس موقع پر المدثر ٹرسٹ کے بانی سید مدثر حسین شاہ نے تمام اوورسیز کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ سپیشل بچوں کی مدد کیلئے پروگرام میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔تاکہ معذور بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جاسکے اور ان کی فلاح و بہبود کے کام کو احسن طریقے سے جاری رکھا جائے۔
سید مدثر حسین شاہ صاحب کا رابطہ نمبر
0664 163180