جہلم(خصوصی رپورٹ) پیرس کی معروف سیاسی وسماجی کاروباری شخصیت چوہدری طاہر رزاق (پنجاب ریسٹورنٹ ہربلے) کی والدہ محترمہ کا جسد خاکی موضع جکر ضلع جہلم میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری طاہر رزاق کے اہلخانہ اور خاندان کے افراد کے علاوہ معززین علاقہ اورسیاسی وسماجی وصحافتی شخصیات نے بھرپور شرکت کی ۔ اور نماز جنازہ کے بعد اجتماعی دعا میں بھی شرکت کی۔
نماز جنازہ میں چوہدری فضل حسین آف موہنند، چوہدری لال حسین ، نامزد ایم پی اے حلقہ پی پی 26 اور راجہ قاسم چیئرمین ضلع کونسل جہلم ، پیرس کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ علی اصغر، نامزد امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 8 گوجرخان، اور قاری فاروق احمد فاروقی اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
چوہدری طاہر رزاق کی والدہ کیلئے اظہار تعزیت کرتے ہوئےپیرس کے تمام سیاسی و سماجی حلقوں نے اپنے تعزیتی پیغامات ریکارڈ کرائے جس میں تحریک انصاف فرانس ، مسلم لیگ ن فرانس ، پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ، تحریک منہاج القرآن فرانس اور کاروباری وصحافتی حلقوں نے بھی مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت میں حصہ لیا ۔
مینجنگ ایڈیٹر یس اردو نیوز قاری فاروق احمد نے اپنے پیغام میں کہا کہ یقینا اولاد پر والدین کا سایہ کسی رحمت سے کم نہیں ہوتا اور ان کا سایہ اولاد کے لیے نجات کا ذریعہ بنتا ہے لیکن موت برحق اور عمل فیصلہ ہوتا ہے جس کے سامنے ہر ذی روح کو سرخم کرنا پڑتا ہے۔ اللہ تعالیٰ چوہدری طاہر رزاق اور ان کے اہل خانہ اور مرحومہ کے دیگر لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
چوہدری طاہر رزاق کے ہمراہ راجہ علی اصغر نامزد ایم پی اے پی پی 8، گوجرخان دعائے مغفرت کرتے ہوئے