روات (اسد حیدری)مقتول وائس چیئرمین یاسر مرتضی کو آبائی گاؤں پیئونٹ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ میت آبائی گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا جوان سالہ موت ہر آنکھ آشکبار اور عوام علاقہ انتہائی افسردہ تھی۔ نماز جنازہ میں وزراء ، ایم این ایز۔ وکلاء۔ صحافیوں سمیت سیاسی سماجی۔ مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں اسلام آباد کے علاوہ پاکستان ٹاؤن سے پراسرار طور پر اغواء کے بعد قتل ہونے والے پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر راجہ خرم نواز کے برادر نسبتی ، بابا بلدیات اسلام آباد رابطہ کمیٹی کے چیئرمین الحاج راجہ کمال خان کے پوتے وائس چیئرمین راجہ یاسر مرتضی کو آبائی گاؤن پیئونٹ میں ہزاروں سوگواران کی موجودگی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ جواں سالہ اور بے دردی سے قتل کرنے پر عوام علاقہ انتہائی افسر دہ اور ہر آنکھ آشکبار تھی۔ لاش آبائی گاؤن پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ عوام علاقہ میں جواں سالہ وائس چیئرمین کے اندھے قتل کو چار روز گزرنے کے باوجود تاحال سراغ نہ لگا ہے جانے پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے وزیر داخلہ احسن اقبال۔ آئی جی پی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری سے قاتلوں کی گرفتاری کا فوری مطالبہ کیا۔