سینئر نائب صدر حاجی مشتاق احمد منہاج القرآن فرانس اور حاجی اشفاق کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ مرکز منہاج القرآن میں ادا کر دی گئی۔ فیملی ممبران ، معززین پیرس اور تحریکی ساتھیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ سابق ناظم اعلی’ تحریک منہاج شیخ زاہد فیاض نے بھی شرکت کی۔
پروفیسر حسن میر قادری کی امامت میں پڑھائی گئی نماز کے بعد جسد خاکی پاکستان روانہ کر دیا گیا جہاں نماز جنازہ 30جون بروز ہفتہ 6بجے انشاءاللہ بیگہ مہروجپور ادا کی جائے گی اور بیگووال کھاریاں میں ہی کل تدفین کی جائے گی۔
مرکز منہاج القرآن میں نماز جمعہ کے بعد علامہ حافظ اقبال اعظم نے خصوصی دعائے مغفرت کروائی،اور حاضرین کے لیے صحت و تندرستی کی دعا کروائی
Publiée par Rao Khalil Ahmad sur Vendredi 29 juin 2018