counter easy hit

بریکنگ نیوز۔۔۔!!! نعیم الحق کی نمازِ جنازہ دوبارہ ادا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کی نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز عصر عائشہ مسجد خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی گئی۔انکی نماز جنازہ مسجد عائشہ خیابان اتحاد ڈیفنس میں ادا کی گئی، گورنر سندھ سمیت سینئر وزراء نے شرکت کی۔نماز جنازہ مولانا

چوہدریوں نے اپنی بات منوا لی : چوہدری پرویز الٰہی کے پسندیدہ ترین سرکاری افسر کو کس عہدے پر تعینات کر دیا گیا ؟ تازہ ترین خبر

تنویرالحق تھانوی نے پڑھائی جس میں گورنرسندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چوہدری سرور، قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکرقاسم سوری ،اہم وفاقی اور صوبائی وزراء سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے دیرینہ ساتھی اور پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے نمازِجنازہ اور تدفین میں شرکت نہیں کی۔اس پر سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی طرف سے سوال بھی اٹھایا گیا کہ عمران خان نے اپنے پرانے دوست کی نماز جنازہ میں شرکت کیوں نہ کی۔ان تمام باتوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ ہے کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں نعیم الحق کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔چونکہ نعیم بھائی 2012ٰء سے اسلام آباد میں رہتے تھےاور ان کے زیادہ تر دوست اور جاننے والے اسلام آباد میں رہتے ہیں لہذا کل شام اسلام آباد میں جنازہ ادا کیا جائے گا۔

نفسانی خواہشات کا عروج عمر کے کس حصے میں ہوتا ہے؟ جغرافیہ بلوغت سے عقل کو دنگ کر ڈالنے والی معلومات

خیال رہے کہ نعیم الحق اسلام آباد میں مقیم تھے اور طبیعت مزید خراب ہونے پراسلام آباد سے کراچی آئے تھے ۔ ہفتے کے روز ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں کراچی کے ایک نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر گیا تھا، جہاں وہ انتقال کر گئے۔نعیم الحق پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سب سے متحرک رہنما تھے، انہیں وزیراعظم عمران خان قریبی ترین ساتھی بھی سمجھا جاتا تھا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ہر فیصلے میں نعیم الحق کی مشاورت شامل ہوتی تھی اور تحریک انصاف کو اقتدار دلوانے میں انہوں نے عمران خان کا ہر قدم پر ساتھ دیا تھا۔ نعیم الحق کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان بھی گہرے رنج و غم کا شکار ہیں۔جاری کیے گئے پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ میرے انتہائی قریبی اور پرانے دوست نعیم الحق انتقال کرگئے ہیں، میں اپنے پرانے دوست سے محروم ہوگیا ہوں۔ نعیم الحق ان 10 پی ٹی آئی ممبران میں شامل تھے جن کا شمار بانی ممبران میں ہوتا تھا۔نعیم الحق پارٹی کے ساتھ بڑے وفادار تھے، تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد میں ہر مشکل اورآزمائش میں وہ میرے ساتھ ڈٹ کرکھڑے رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website